سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ممبئی حملوں سے متعلق انٹرویو میں متنازعہ بیان
نوازشریف نے متنازعہ انٹرویو کس کی مشاورت سے دیا؟انکشاف میں کس کا نام سامنے آگیا
سمیرا فقیرحسین پیر 14 مئی 2018 13:54
(جاری ہے)
نواز شریف ملکی سلامتی کے خلاف بیان کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کا غم و غصہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ۔ نواز شریف کا بیان سامنے آتے ہی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ''غدار نواز'' ٹاپ ٹرینڈ رہا۔
واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے دو روز قبل انگریزی قومی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے عسکریت پسندوں نےہندوستان میں جاکر ممبئی حملے کیے۔ جس میں 150 لوگ ہلاک ہوئے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ ابھی تک عدالتوں میں انکوائری چل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک حکومت کا ہونا ضروری ہے۔ اس وقت تین متوازی حکومتیں کام کررہی ہیں۔ نوازشریف کے پاکستان مخالف بیان پرسکیورٹی اداروں نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے ممبئی حملوں کے بیان پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے بیان کو مسترد کر دیا۔قومی سلامتی کمیٹی نے عناد کو اجاگر کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔قومی سلامتی اجلاس کے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اجلاس میں ممبئی حملوں سے متعلق ایک اخباری بیان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ بیان مکمل طور پر غلط اور مس لیڈنگ ہے۔شرکا نے 12 مئی کو شائع ہونے والے بیان کو متفقہ طور پر غلط اور گمراہ کُن قرار دیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ افسوس اور بد قسمتی ہے کہ حقائق کو شکایت کے انداز میں غلط شائع کیا گیا ۔ اس اخباری بیان میں حقائق اور ٹھوس شواہد کو نظر انداز کیا گیا۔ممبئی حملوں کی تحقیقات مکمل نہ ہونے کا ذمہ دار پاکستان نہیں بھارت ہے۔ بھارت کی وجہ سے ممبئی حملہ کیس میں تاخیر ہوئی۔ ممبئی حملوں سے متعلق بھارت نے تحقیقات کے لیے شواہد پیش نہیں کیے۔ بھارت نے کسی موقع پر پاکستان سے تعاون نہیں کیا۔پاکستان کلبھوشن اور سمجھوتا ایکسپریس پر تعاون کا منتظر ہے۔ حقیقت کو پس پشت ڈال کر جھوٹی اور ذاتی خراعات کو مسترد کرتے ہیں۔ اپنی غلط فہمیوں اور محرومیوں کی وجہ سے رائے دی جا رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی
-
ہم نے 76سال جھوٹ بولا ، سچ کو چھپایا ہے عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے‘اعلی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے.جسٹس اطہر من اللہ
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
انتشاری ٹولے سے ہم کوئی بات نہیں کرسکتے ، یہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
بھارت میں کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟
-
بیرسٹراعتزازاحسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.