ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 3 جون سے شروع ہو گا،

پاکستانی ٹیم تھائی لینڈ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی

پیر 14 مئی 2018 14:38

کوالالمپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 3 سے 10 جون تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں میزبان ملائیشیا، پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا اور تھائی لینڈ شامل ہیں، ابتدائی روز تین میچز کے فیصلے ہوں گے، پہلے میچ میں بھارت کا مقابلہ ملائیشیا، بنگلہ دیش کا سری لنکا اور پاکستان کا تھائی لینڈ سے ہو گا، پاکستانی ویمن ٹیم اپنا دوسرا میچ 4 جون کو بنگلہ دیش، تیسرا میچ 6 جون کو سری لنکا، چوتھا میچ 7 جون کو ملائیشیا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 9 جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 10 جون کو کھیلا جائے گا۔