پاکستان چین اور افغانستان کے درمیان اہم مذاکرات آج اسلام آباد میں ہونگے

پیر 14 مئی 2018 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) پاکستان چین اور افغانستان کے مابین آج منگل کو اسلام آباد میں اہم مذاکرات ہوں گے جس میں ٹریک ٹو ڈائیلاگ کا پہلا راؤنڈ اور دوسرے مرحلے میں تینوں کے درمیان مختلف ایشوز پر مذاکرات ہوں گے مذاکرات میں قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ سکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اسلام آباد میں متعین افغانستان اور چین کے سفیر بھی شامل ہونگی