قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کی لیاری میں کارروائی ،قبضہ کی گئی کاٹن فیکٹری خالی کرالی

عزیر بلوچ نے 6سال قبل فیکٹری پر قبضہ کیا تھا ،فیکٹری میں گینگ وار کا نیٹ ورک چلا یا جا رہا تھا،ذرائع

پیر 14 مئی 2018 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) لیاری کے علاقے سنگو لین میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، عزیر بلوچ کی 6 سال قبل قبضہ کی گئی کاٹن فیکٹری خالی کرالی گئی،فیکٹری میں گینگ وار کا نیٹ ورک چلا یا جا رہا تھا ۔تفصیلات کے مطابق لیاری میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ایکشن میں آگئے ۔

(جاری ہے)

سنگو لین کے علاقے میں عزیر بلوچ کی 6 سال قبل قبضہ کی گئی کاٹن فیکٹری خالی کرالی گء زرائع کے مطابق فیکٹری پر قبضہ کیا گیا تھا جو کہ سرور نامی شخص کی ملکیت تھی۔

عزیر بلوچ 6 سال تک فیکٹری کا لاکھوں روپے کرایہ وصول کرتا رہا آجکل عزیر کا کمانڈر فاروق مایا فیکٹری میں گینگ وار کا نیٹ ورک چلا رہا تھا جس پر قانون نافذ کرنے والے ادروں نے کارواء کرتے ہوئے کاٹن فیکٹری کو خالی مکمل طور پر سیل کردیا ہے

متعلقہ عنوان :