وہ سعودی خاتون جس نے سیکورٹی فورسز کو چکرا کر رکھ دیا

سعودی عرب، بینک ڈکیتیوں میں ملوث خاتون سمیت6رکنی گروہ گرفتار 86 ہزار ریال، غیر ملکی کرنسی،9 ہتھیار،316 کارتوس،51 موبائل فون اور3 وائرلیس آلات برآمد

پیر 14 مئی 2018 19:35

وہ سعودی خاتون جس نے سیکورٹی فورسز کو چکرا کر رکھ دیا
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) سعودی پولیس نے بینک ڈکیتیوں میں ملوث خاتون سمیت6رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا،86 ہزار ریال، غیر ملکی کرنسی اور9 ہتھیار، 316 کارتوس، 51 موبائل فون اور 3 وائرلیس آلات بھی برآمد کر لئے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی پولیس نے بینک ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس کے ترجمان کرنل فواز المیمان نیبتایا کہ کئی سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی شکایت پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بتائے گئے حلیے کی بنیاد پر حملہ آوروں گروہ کے ایک خاتون سمیت تمام 6 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

ان کے قبضے سے 86 ہزار ریال اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کر لی گئی ہے جس میں جعلی کرنسی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکوں سے 9 ہتھیار، 316 کارتوس، 51 موبائل فون اور 3 وائرلیس آلات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار شدگان نے گیارہ ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے۔