چین و بھارت مابین خوشگوار تعلقات،دو طرفہ سیاحتی صنعت کو فروغ

پیر 14 مئی 2018 19:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) چین اور بھارت مابین خوشگوار تعلقات سے دو طرفہ سیاحتی صنعت کو فروغ مل رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین اوربھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے خوشگوار تعلقات سے دونوں ملکوں کی سیاحتی صنعت کو خوب فروغ مل رہاہے۔

(جاری ہے)

2017ء میں2 لاکھ 50 ہزار چینی شہریبھارت آئے جبکہ 8 لاکھ بھارتی شہریوں نے چین کارخ کیا۔ بھارتی حکومت نے چینی شہریوں کو2015ء میں باضابطہ طور پر ای ٹریول ویزہ جاری کرنا شروع کیا۔اس ویزے کا مقصد چینی شہریوں کو بھارت میں سفر،سیاحت اور کاروبار کرنے کیلئے سہولیات فراہم کرنا تھا۔سیاحتی خدمات فراہم کرنے والے ایک ادارے کے مطابق فروری 2018ء تک بھارتی ای ٹریول ویزے سے استفادہ کرنے والوں میں چینی شہری چھٹے نمبر پر تھے۔

متعلقہ عنوان :