ملتان‘ بارہ میں سے سات رمضان بازاروں میں کام شروع

پیر 14 مئی 2018 21:20

ملتان۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) رمضان کی آمدسے قبل ہی ضلع ملتان میں قائم کئے جانے والی12رمضان بازاروں میں سے سات میں کام شروع ہوگیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(زرعی مارکیٹنگ)آصف رضا نے بتایاکہ مدنی چوک بازار ، شمس آباد ،گلگشت کالونی ، قادرپورراں ، مخدوم رشید ،جلال پورپیروالااورممتازآبادکے بازاروں کوفنکشنل کردیاگیا،جہاں خریداروں نے زیادہ تردالوں اوربیسن کی خریداری کی ، صوبائی وزیرلائیوسٹاک آصف منیس اورڈی سی زاہد سہیل نے ان بازاروں کادورہ کرکے سہولیات بڑھانے کی ہدایات جاری کیں ، تمام بازاروں میں ٹینٹ کے علاوہ پنکھوں ،لائٹ اورٹھنڈے پانی کاانتظام کرنے کے علاوہ سول ڈیفنس اوردیگرمحکموں کے سٹالز لگائے گئے ہیں ، جبکہ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام مٹن پولٹری اوربیف بھی کم نرخوں پرفراہم کیاجائیگا، ضلع ملتان کیلئے ان رمضان بازاروں کے فوکل پرسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )جبکہ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے ہربازارمیں لگائے گئے سٹالز کے فوکل پرسن سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملتان ہوں گے ، یہ بازارصبح 9بجے سے شام چھ بجے تک کھلے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :