جڑانوالہ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ سٹی میں درخواست دائر

پیر 14 مئی 2018 23:04

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) جڑانوالہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ سٹی میں درخواست دائر ۔پی ٹی آئی ضلعی نائب صدر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے تھانہ سٹی کو درخواست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ چک نمبر 58 گ ب کے رہائشی سید خاقان حیدر شاہ ولد سید رمضان علی شاہ نے تھانہ سٹی کو درخواست گذارتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائل پی ٹی آئی کا ضلعی صدر اور محب وطن شہری ہے الزام علیہ نواز شریف جو کہ تا حیات نا اہل اور تین بار پاکستان کے وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں۔

الزام علیہ نے اپنے بیان میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ بمبئی حملوں کیلئے غیر ریاستی عناصر دہشت گردی کیلئے بھجوائے گئے الزام علیہ کے بیان سے ملکی سلامتی دائو پر لگی اور دشمن ریاست کے بیانیے کو تقویت دی سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جان بوجھ کر سوچی سمجھی سازش کے تحت مذکورہ بالا بیان دے کر حلف سے روگردانی کر کے جرم کا ارتقاب کیا ہے لہذا مقدمہ درج کیا جائے۔