ہنگو،علاقہ وراستہ روڈچوک پرفائرنگ سے ٹیچر شدید زخمی

پیر 14 مئی 2018 23:27

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) علاقہ وراستہ روڈچوک پر فائرنگ سے ٹیچر شدید زخمی ہوگیا۔ہنگو پولیس نے بتایا کہ محمد حسین نامی سکول ٹیچر براستہ علاقہ وراستہ چوک گورنمنٹ ہائی سکول ترکی بانڈہ جا رہا تھا کہ اسی دوران مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں سکول استاد ملک محمد حسین شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر ہنگو ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم شدید زخمی ہونے کے باعث تشویشناک حالت میں پشاور رمنتقل کیا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہنگو پولیس کے مطابق واقعہ کے بعدزخمی سکول ٹیچر نے زخمی حالت میں دو افراد پر دعویداری کی جس پر سی ٹی ڈی نے دوری کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ دوسرے ملزم کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔