صحبت پور سماجی کارکن معروف قبائلی شخصیت نے ساتھیوں سمیت نوازشریف کی بیان کیخلاف پاک فوج ،پاکستان کے حق میں پاکستان زندہ بادریلی نکالی

پیر 14 مئی 2018 23:44

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) صحبت پور سماجی کارکن معروف قبائلی شخصیت محمداسلم کھوسہ نے اپنے ساتھیوں سمیت نوازشریف کی بیان کیخلاف پاک فوج ،پاکستان کے حق میں پاکستان زندہ بادریلی نکالی ۔ریلی کے شرکا ء کے ہاتھوں میں بینرزاورپلے کارڈتھے جن پر پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ اور نوازشریف کے خلاف نعرے درج تھے۔

ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور پہنچی۔جہاں پر ریلی کے شرکاء سے سماجی رہنماء محمداسلم کھوسہ ، جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حوران خان جکھرانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے بیان سے ثابت ہواہے کہ نوازشریف ملک غدارہے۔اور اسکی ملک دشمن پالیسیاں اب آہستہ آہستہ عوام کے سامنے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انکی بیان سے ملک کا ساکھ خراب ہواہے ۔جب ہم اسکی اس بیان کو مستردکرتے ہیں۔پاکستان نے ہمیشہ امن و سلامتی کیلئے کام کیاہے۔اور پاک فوج نے دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھاہواہے ۔اور ہم پاک فوج کوسلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی اس بیان پر ان کے خلاف غدارکا مقدمہ درج کیا جائے۔اور اسے سخت سے سخت سزادی جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام ہمیشہ کی طرح اس وقت بھی پاک فوج کیساتھ ہے ۔