ماڈل کسٹم کلکٹریٹ ملتان کے تین آفیسرز کوسوفیصد پرفارمنس الائونس دینے کی منظوری

پیر 14 مئی 2018 23:47

ملتان۔ 14مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی طرف سے ماڈل کسٹم کلکٹریٹ ملتان کے (بی ایس 16-)کے تین اپرئزنگ آفیسرزکو ان کی بنیادی تنخواہ کے 100فیصد کے برابر پرفامنس الائونس اداکرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آرکی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں آفیسرز عدنان ڈیوڈ،آفسرامین اوررئیس طلال کو ان تینوں آفیسرز کی کارکردگی کومانیٹرکرنے کے بعد ان کی بہترین پرفارمنس پرفوری طورپریہ الائونس دینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :