چترال کوہ ہندوکش کی قدیم تہذیب و ثقافت سے تعلق رکھنے والے کیلاشی قبیلے کا مذہبی تہوار چلم جوشی 14 مئی کو باضابطہ طورپر شروع ہو گیا

پیر 14 مئی 2018 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) چترال کوہ ہندوکش کی قدیم تہذیب و ثقافت سے تعلق رکھنے والے کیلاشی قبیلے کا مذہبی تہوار چلم جوشی 14 مئی کو باضابطہ طورپر شروع ہو گیا۔ تہوار کی کئی رسمیں ادا کی جا چکی ہیں جبکہ مزید رسمیں آخری دن ادا کی جائیں گی۔ اس تہوار میں شرکت کیلئے بیرون ملک سے غیر ملکی سیاح پاکستان آئے ہیں۔

اس تہوار کے موقع پر کیلاش خواتین روایتی ملبوسات پہنے رقص کرتی ہیں جبکہ ڈھول کی تھاپ پر قبائلی سردار بھی لوک کہانیاں سناتے ہیں۔

(جاری ہے)

چترال کے ڈپٹی کمشنر ارشاد سودھر نے کہا کہ اس روایتی تہوار کو رنگا رنگ اور پرجوش طریقے سے منانے کیلئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔ چترال آنے والے تمام سیاحوں کیلئے میزبان پلاٹون بنائی گئی ہے جس سے یقیناً سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس اور ٹریفک پولیس کی مدد سے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو تازہ سبزیوں۔ پھلوں اور اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے بھی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی خرید و فروخت کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اتنے بڑے تہوار کی کوریج کیلئے میڈیا کو بھی مدعوکیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :