قومی ادارہ صحت کے الرجی سینٹر میں پولن الرجی کے متاثرہ مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری

منگل 15 مئی 2018 12:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) قومی ادارہ صحت کے الرجی سینٹر میں حالیہ کم درجہ کے جاری موسم میں پولن الرجی کے متاثرہ مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو بھی پولن کی درمیانی سطح کی پیچیدگی کے متاثرہ مریض لائے گئے۔ قومی ادارہ صحت کے حکام کے مطابق الرجی سینٹر مئی کے آخر تک پولن مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہائی رسک الرجی موسم کے مقابلہ میں موجودہ طور پر مریضوں کی آمد بہت محدود ہے لیکن قومی ادارہ صحت رواں ماہ کے آخر تک پولن سیزن کے اختتام تک خدمات کی فراہمی جاری رکھے گا۔ انہوں نے الرجی سے متاثرہ مریضوں کو ہدایت کی ہے کہ الرجی کی علامات برقرار رہنے تک ادویات لیتے رہیں جو الرجی کے سبب بننے والے کیمیکلز کو روکتی ہیں۔ موسم بہار میں بعض درختوں، گھاس اور پھولوں کے کھلنے سے فضاء میں معمولی ذرات بڑھ جاتے ہیں جو سانس لینے کے دوران سانس کی نالی اور پھیپھڑوں میں چلے جاتے ہیں جس سے پورا نظام تنفس متاثر ہوتا ہے۔ سیزن ختم ہونے کے ساتھ ساتھ مرض کی علامات بھی کم ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :