نوازشریف دشمنوں کی حمایت حاصل کر کے اقتدار چاہتے ہیں ،ْ نعیم الحق

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ثابت کردیا ان کی وفاداری ایک شخص کے ساتھ ہے ،ْ نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 15 مئی 2018 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف دشمنوں کی حمایت حاصل کر کے اقتدار چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ثابت کردیا ان کی وفاداری ایک شخص کے ساتھ ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے آئین اور حلف کی خلاف ورزی کی۔ نواز شریف نے اداروں پر حملہ کیا ،ْنواز شریف دشمنوں کی حمایت حاصل کرکے اقتدار چاہتے ہیں قوم نواز شریف کی سیاست کو سمجھ چکی ہے۔ ایسے بیانات سے نواز شریف کو ہی نقصان پہنچے گا۔