روسی صدر نے کریمیا کے خطے کو روس سے ملانے والی19 کلومیٹر طویل پل کا افتتاح کردیا

منگل 15 مئی 2018 14:20

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرائن سے قبضے میں لئے گئے کریمیا کے خطے سے ملانے والی19 کلومیٹر طویل پل کا منگل کو افتتاح کردیا، یہ پل جنوبی روس کو کریمیا سے منسلک کرے گا۔

(جاری ہے)

یہ پل نہ صرف روس بلکہ یورپ کا طویل ترین پل ہوگا۔ روس میں تعمیر کیا جانے والا یہ پل لزبن کے واسکوڈی گاما پل کی جگہ لے گا جو اس سے قبل یورپ کا طویل ترین پل تھا۔ اس پل کی تعمیر پر 228 ارب روبل (3.69 ارب ڈالر) کی لاگت آئی ہے۔ یوکرین نے اس منصوبے کی سخت مخالفت کی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس سے ماحولیات کو سخت نقٴْصان پہنچے گا۔