دھان کی کاشت میں زمین کی تیاری سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے، ماہرین زراعت

منگل 15 مئی 2018 14:50

فیصل آباد۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ ایسی شور زدہ اور کلراٹھی زمین جہاں کوئی دیگر فصل کاشت نہ ہوسکے وہاں دھان کی فصل آسانی سے کاشت کی جاسکتی ہے تاہم ریتلی زمینوں جہاں چکنی مٹی کے ذرات کم ہو ں اور وہاں پانی بھی کھڑا نہ رہ سکے وہاں دھان کی کاشت سے اجتناب کرناچاہیے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دھان کی فصل مختلف قسم کی زمینوں میں کاشت کرکے اچھی پیداوار کاحصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ دھان کی کاشت میں زمین کی تیاری سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار منظور شدہ اقسام کی پنیری بروقت کاشت کریں اور اس کی کاشت کے تینوں طریقوں کدوکے طریقہ ، خشک طریقہ ، راب کے طریقہ سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار دھان کی فصل کیلئے کھادوں کا فی ایکڑ متناسب استعمال بھی کریں اور کوشش کی جائے کہ سبز کھادوں کااستعمال زیادہ کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :