اپوزیشن کا قومی اسمبلی کے اجلا س سے واک آ وٹ

اپوزیشن نے وزیر اعظم کے پا لیسی بیا ن کو بھی مسترد کر دیا

منگل 15 مئی 2018 17:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے نواز شریف کے سرل المیڈا کو دیئے گئے انٹرویو پر قومی اسمبلی اجلاس سے واک آئوٹ کر دیا۔ وزیر اعظم کی طرف سے قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دینے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جیسا کہ وزیر اعظم بتا رہے ہیں کہ میڈیا انٹرویو کے بعد پیدا شدہ صورت حال پر نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا۔

(جاری ہے)

اگر ایسا ہی ہے تو پھر میاں نواز شریف نے کمیٹی کے اعلامیہ کو مسترد کیوں کیا وہ تو اب بھی اپنے بیان پر قائم ہیں ۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے راہنما اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا سوال درست ہے کہ اگر میاں نواز شریف اپنے بیان پر قائم ہیں تو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کہاں گئی ۔ اس موقع پر دونوں اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی اجلاس سے واک آئوٹ کیا اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی طرف سے بجٹ بحث سمیٹنے کے کی گئی تقریر نہیں سنی۔ اپوزیشن نے اس موقع پر کورم کی بھی نشاندہی کی تاہم سپیکر اسمبلی کی طرف سے گنتی کروانے پر اویوان میں ارکان کی تعداد پوری نکلی ۔ ۔