نواز شریف نے ایک ادارے سے نہیں پورے ملک سے ٹکرانے کا فیصلہ کر لیا،اسد عمر

منگل 15 مئی 2018 17:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ابھی تک میاں نواز شریف اداروں سے ٹکرا رہے تھے لگتا ہے کہ اب فیصلہ کرلیا ہے کہ ایک ایک ادارے سے کیا ٹکرانا ملک سے ہی ٹکرا جائو پہلے شیخ مجیب بننے کی دھمکی دی تھی اب اسے پورا کرنے جارہے ہیں گزشتہ روز سماجی رابطو کی ویب سائٹ پر انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پہلے میاں نواز شریف اداروں سے ٹکرا رہے تھے لیکن لگتا ہے کہ اب انہوں نے فیصلہ کرلیا کہ ایک ایک ادارے سے کیا ٹکرانا ملک سے ہی ٹکرا جائو ایک ماہ پہلے جو انہوں نے شیخ مجیب بننے کی دھمکی دی تھی اب اس کو پورا کرکے دکھا رہے ہیں ۔