محکمہ اسمال انڈسٹریز میں بھرتیاں ،نیب حکام نے انکوائری مکمل کرنے کے لئے عدالت سے مہلت طلب کرلی

منگل 15 مئی 2018 18:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ اسمال انڈسٹریز میں بھرتیاں کے معاملے کی سماعت، نیب حکام نے انکوائری مکمل کرنے کے لئے عدالت سے مہلت طلب کرلی۔عدالت نے کیس میں نامزد متحدہ رہنما رؤف صدیقی کی عبوری ضمانت میں توسیع بھی کردی۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ اسمال انڈسٹریز میں بھرتیاں کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

عدالت میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما روف احمد صدیقی پیش ہوئے۔عدالت سے نیب حکام نے معاملے پر مزید انکوائری کے لئے مہلت طلب کی۔دوسری جانب عدالت نے کیس میں نامزد ایم کیو ایم کے رہنما روف احمد صدیقی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے معاملے پر سماعت شریک ملزم کے عمرے کی ادائیگی کے لئے روانگی کے باعث 4 جولائی تک ملتوی کردی۔