سیکریٹری ڈی ایچ اے کی عدم حاضری پرواٹرکمیشن کے سربراہ نے سیکریٹری دفاع کو 21 مئی کو طلب کرلیا

سیوریج کی لائن سمندر میں چھوڑدی اور آپ ہمیں وہی پورانی رپورٹ جمع کروارہے ہیں،جسٹس (ر)امیر ہانی مسلم کے ریمارکس

منگل 15 مئی 2018 18:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) سندھ بھر فراہمی و نکاسی آب کے متعلق کمیشن کی سماعت، سیکریٹری ڈی ایچ اے کی عدم حاضری پر کمیشن کے سربراہ نے سیکریٹری دفاع کو 21 مئی کو طلب کرلیا ہے ۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس (ر)امیر ہانی مسلم کہ سربراہی میں کمیشن کی سماعت ہوئی ۔کمیشن نے ڈی ایچ اے کی سیوریج کا پانی سمندر میں چھوڑنے کے متعلق رپورٹ مسترد کردی ۔

(جاری ہے)

کمیشن کے سربراہ نے برہمی اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہاں سیوریج کی لائن سمندر میں چھوڑدی اور آپ ہمیں وہی پورانی رپورٹ جمع کروارہے ہیں۔ کیا آپ لوگوں کو انسانی زندگی اور میرین لائف کا کوئی خیال نہیں۔ کمیشن کے سربراہ نے ریمارکس دیے کہ آپ لوگوں کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ڈی ایچ اے کا کوئی افسر کمیشن کے روبرو پیش نہیں ہوا۔ کمیشن کے سربراہ نے ڈی ایچ اے کی غیر سنجیدگی پر سیکریٹری دفاع 21 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے ریمارکس دہیے کہ اگر سیکریٹری دفاع بھی پیش نہ ہوئے تو سپریم کورٹ کو سفارش کرکے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائی گی ۔کمیشن کی مزید سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی ۔