جیکب آباد، جے یوآئی کی جانب سے مدرسہ قاسم العلوم میں صحافیوںکے اعزازمیںاستقبالیہ

صحافیوں کا قلم مظلوم کی آوازہے مولانافدااحمدڈول،نصراللہ گھنیو ودیگر کاخطاب

منگل مئی 19:17

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) جے یوآئی کی جانب سے مدرسہ قاسم العلوم میں صحافیوںکے اعزازمیںاستقبالیہ صحافیوں کا قلم مظلوم کی آوازہے مولانافدااحمدڈول،نصراللہ گھنیو ودیگر کاخطاب تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے مدرسہ قاسم العلوم میں صحافیوں کے عزازمیں استقبالیہ دیاگیاجس سے جے یوآئی کے تعلقہ جنرل سیکریٹری نصراللہ گھنیو ،حافظ میر محمد بنگلانی ،مولانا فدااحمد ڈول ،قاری عزیز اللہ مہر ،،ارسلان قریشی ،منیر احمد سومرو، حافظ محمود مہر ،حامد حیدری ،در محمد ڈول ،عبدالرحمن مہر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کاقلم مظلوم کی آوازہے ان کی حق اورسچ کی خاطر شہادتیں خراج تحسین کے قابل ہیں تقریب سے تعلقہ یونین آٖ ف جرنلسٹ جیکب آباد کے صدر عبدالرحمن آفریدی ،سید آفتاب شاہ ودیگر نے بھی خطاب کیا آخر میں دعا کے بعد ظہرانہ دیاگیا ۔

#

متعلقہ عنوان :