جماعت اہلحدیث پاکستان کا امریکہ کی طرف سے القدس کی بے حرمتی ، سینکڑوں فلسطینیوں کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار

منگل 15 مئی 2018 19:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی مولانا عبدالوھاب روپڑی،حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی اور مولانا شکیل الرحمن ناصر سمیت دیگر نے القدس میں امریکی سفارتخانے کے قیام اور احتجاج کرنیوالے ہزاروں پر امن فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میںدرجنوں فلسطینیوں کی المناک شہادت اور سینکڑوں کے شدید زخمی ہونے کے کیخلاف سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے، اور کہا کہ اس المناک واقعہ پر عالمی دنیا کی خاموشی انتہائی مجرمانہ ہے انہوں نے کہا کہ، امریکہ کی طرف سے القدس کی بے حرمتی اور دہشتگرد اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی شہادت پر مسلم ممالک سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مسلم ممالک اس دہشتگردی پر امریکہ کا سفارتی ، اقتصادی و سماجی مکمل سوشل بائیکاٹ کریں اور دہشتگرد اسرائیل کوعالمی عدالت میں جنگی مجرم قرار دلوانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں بصورت دیگر تباہ و بربادی نہ صرف ہمارا مقدر ٹھہرے گی بلکہ اس مجرمانہ خاموشی و بے حسی پر تاریخ ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کریگی۔

(جاری ہے)

نیزمظاہرین پر امن طوربعد ازاں پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی بے حرمتی دنیا کی ایک چوتھائی قوم دو ارب مسلمانوں کے ایمان پر حملہ ہے امریکہ اور اسرائیل دنیا کا امن تباہ کرنے پر تلے ہیں بیت المقدس اسرائیل کا نہیں فلسطین کا دارالخلافہ ہے ۔