ضلع راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 734مشتبہ مر یض دا خل

منگل 15 مئی 2018 19:55

راولپنڈی۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر(ہیڈ کوا ٹر)صا ئمہ یو نس کومحکمہ صحت کی جا نب سے انسداد ڈ ینگی سر گر میوں کے متعلق آ گاہ کر تے ہو ئے بتایا گیاکہ اس و قت تک ضلع راولپنڈی میں 734مشتبہ مر یض دا خل کئے گئے جن میں سے تا حال ڈ ینگی کا کنفرم مر یض کو ئی بھی نہیں ہے تا ہم مو جو دہ با ر شو ں کے پیش نظرفیلڈ سرگر میوں کو تیز سے تیز تر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ہد ایت کی کہ ضلعی حد ود میں مو جو د کبا ڑ خانوں اور قبرستا نو ں میں خصوصی ڈ ینگی سر و یلئنس کروائی جا رہی ہے او ر ہا ئو س ہو لڈ ان ڈور اور آ ئو ٹ ڈ ور سر وے و سر گر میوں کے لئے مربوط نظام مر تب کیا جائے نیز ہسپتا لوں میں مطلو بہ ٹر یٹمنٹ و ادویات کی موجو د گی کو یقینی بنانے کے علاوہ محکمہ صحت کی جا نب سے خصو صی فو گنگ اور عوام الناس میں مچھر مار ادویات کا استعمال عام کر وا نے کے لئے ضروری اقدامات بھی کئے جا ئیںہے تا کہ ہاٹ سپاٹس کی نشاند ہی و لارواتلفی کے عمل کو مکمل کیاجا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واسا اور آ ر ڈ بلیو ایم سی حکا م کو خصوصی تاکید کی کہ شہر کے اندر کہیں سے بھی کھڑے پانی کی مو صول ہونے والی شکایات پر فو ری عمل کرتے ہو ئے نکاسی آب کا فو ری طور پر انتظام کیا جائے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ڈپٹی کمشنرآفس را ولپنڈی میں ڈسٹر کٹ ایمر جنسی رسپا نس کمیٹی برا ئے ڈ ینگی کے ہفتہ وارانہ جا ئزہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔

اجلا س میںاسسٹنٹ کمشنر( کینٹ ) امبر گیلا نی ،چیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ سہیل محمد چو ہد ری، ڈ سٹر کٹ آ فیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالجبار، سول ڈ یفنس آفیسر سنجیدہ خانم ،ڈی ڈی ایچ او ڈا کٹر عامر شیخ،ڈاکٹر مبشر،ڈپٹی ڈا ئر یکٹر سکول ایجوکیشن مسعود احمد، ڈا ئر یکٹر سوشل و یلفیئر محمد اسلم میتلا، فوکل پر سن ڈ ینگی ڈا کٹر سجاد و د یگرمتعلقہ سر کا ری محکموںکے سر بر اہا ن کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔

اس مو قع پر محکمہ صحت کی جا نب سے انسداد ڈ ینگی سرگر میوں کی تفصیلی بر یفنگ کے دوران بتایاگیا کہ مئی 2018میں سرکا ری محکموں کی جا نب سے 1766 آ گا ہی سیشنزرکھے گئے۔ اس دوران148 لاروا ملا اور مر یضوں کی تعداد صفر رہی۔آ ئی آر ایس کی1460 ایکٹو یٹز ہو ئیں اور 44مقا مات پر فو گنگ کر وائی گئی۔ چکلا لہ کنٹو نمنٹ بورڈ،راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ، پو ٹھوہار ٹا ئون (اربن) اور راول ٹا ئون میں ان ڈور و یکٹر سر و یلیئنس کے سلسلے میںمختلف گھروں کی چیکنگ کی گئی اورپا ز یٹو نکلنے والے گھروں میں مطلوبہ کاروائی عمل میں لا کر ما حول کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :