رمضان المبارک میں صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پسکو کے انتظامات

منگل 15 مئی 2018 19:48

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) رمضان المبارک میں پسکو نے صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام انتظامات کئے ہیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمروں کی کثیر تعداد تمام سرکلز کو فراہم کردی گئی ہی․ تاہم صارفین سے بھی التماس ہے کہ وہ ماہ مقدس کے احترام میں اوردیگر شہریوں کو بجلی کی مسلسل فراہمی کے لئے بجلی کے غیرضروری اور بے جا استعمال سے گریز کریں تاکہ سسٹم اوورلوڈ نہ ہو اور بجلی کی فراہمی تمام صارفین کو مستحکم بنیادوں پر جاری رہی․رمضا ن المبارک میں بجلی فراہمی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے واپڈا ہاؤس پشاورمیں ایس ایز کانفرنس منعقدہوئی جس کی صدارت چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پسکو نواب زادہ ارسلہ خان ہوتی اور چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئر ڈاکٹر ذکا ء اللہ گنڈا پور نے مشترکہ طورپرکی․ اجلاس میں رمضان المبارک کے حوالے سے صارفین کوبجلی کی بہترفراہمی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئی․ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بجلی کی مستحکم بنیادوں پر فراہمی کے لئے اور بجلی کی شکایات رفع کرنے کے لئے پسکو نے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹیوپسکوانجینئر ڈاکٹرذکا ء اللہ گنڈا پور کی ہدایت پر واپڈا ہاؤس پشاور میں ایک خصوصی کرائسسز منیجمنٹ سیل بھی قائم کردیا گیاہے ․تاکہ کہیں پر بھی بجلی کی فراہمی میں کوئی غیرمتوقع تعطل نہ آئے , کسی بھی بریک ڈاؤن سے بچا جاسکے اور کسی ایمرجنسی کی صورت میں بحالی کاکام فوری طورپر کیا جاسکی․چیف ایگزیکٹیوپسکو بذات خود کرائسز منیجمنٹ سیل کی کاروائی مانیٹرکریں گے اور ہدایات جاری کریں گی․ان علاقوں میں جہاں پر لائن لاسز کم ہیں وہا ں پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کویقینی بنایاجائے گا اوران علاقوں میں سحری ,افطاری اورتراویح کے اوقات میں بجلی کی مستحکم بنیادوں پر فراہمی کے لئے ہرممکن کوشش جائے گی․ تاہم ان علاقوں میں جہا ں پر لاسز زیادہ ہیں وہاں کے صارفین اگر بجلی کا ناجائز استعمال روک دیں تو ان کو بھی ریلیف دیاجاسکتا ہی․چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پسکونواب ذادہ ارسلہ خان ہوتی نے کہا کہ صارفین کو بہترخدمات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ․اوررمضان المبارک میں صارفین کو ممکنہ طورپرریلیف دیں گی․پسکو نے رمضان المبارک میں اورخاص کر سحری ,افطار اور تراویح کے اوقات میں صارفین سے بجلی کے استعمال میں اعتدال سے کام لینے کی اپیل کی ہی․ ملک اور قوم کے بہترمفاد میں بجلی بچانے کے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پسکو سے تعاون کریںاور بجلی کے استعمال میں نمایاں کمی لائیں تاکہ بجلی فراہمی نظام کو اوورلوڈنگ سے بچایا جاسکے اور بجلی کی فراہمی میں کم سے کم تعطل ہو․ پسکونے کہا ہے کہ بجلی کے اس بحران پر قابوپانے میں صارفین اپنا بھرپور کردار اداکریں اور بجلی کے غیرضروری استعمال سے اجتناب کریں․ گھروں میں بھی بجلی صرف وہاں جلائیں جہاں آپ بیٹھے ہوں․گھریلوصارفین بلب کی جگہ انرجی سیور کا استعمال کریں․ کوشش کریں کہ صارفین سحری ,افطاری اورتراویح کے اوقات میں اے سی استعمال نہ کریں اور اگر مجبوری ہو تو اپنے ائیرکنڈیشنڈ کا تھرموسٹیٹ26 پر رکھیں ․ اگرہم بجلی اعتدال سے استعمال کریں گے تو اس کمی پر قاپوپایا جاسکتا ہے اور تمام صارفین کو بجلی کی فراہمی مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی․ اس سے نہ صرف آپ کی بلنگ میں نمایاں کمی ہوگی بلکہ روزہ داروں کی دعائیں بھی لیں گی․ بجلی کے ناجائز استعمال کی وجہ سے کئی علاقوں میں اوورلوڈنگ پیدا ہو نے کی وجہ سے بجلی فراہمی نظام شدید متاثرہوتا ہے جس کی وجہ سے بجلی فراہمی نظام ٹرپ کرجاتا ہی․ آپ کے تعاون سے اس پر قابوپایا جاسکتا ہی․سحری اورافطاری کے علاوہ دیگراوقات میں شیڈول کے مطابق ر وٹین کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی․دوسری طرف بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے بھی التماس ہے کہ وہ ماہ رمضان کے تقدس کو پیش نظررکھ کر کنڈے قطعا استعمال نہ کریں تاکہ آپ کی عبادت بھی قبول ہو اور دوسرے روزہ داروں کو بھی بجلی کی فراہمی جاری رکھی جاسکے کیونکہ بجلی کے ناجائز استعمال کی وجہ سے تقسیمی نظام باربار ٹرپ کرجاتا ہے خصوصا سحری ,افطاری کے اوقات میں بجلی کے ناجائز استعمال سے گریز آپ کو اور دیگر صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی کی ذمہ دارہی․