حیدرآباد، لمس میں بلند فشار خون کے عنوان پر سیمینار اور آگاہی واک

منگل 15 مئی 2018 20:56

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) لمس میں بلند فشار خون کے عنوان پر سیمینار اور آگاہی واک ،لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جام شورو کے شعبہ امراض قلب کی جانب سے ،،ورلڈ ہائیپر ٹینشن ڈے ،، کے موقع پر لیاقت یونیورسٹی سول اسپتال حیدرآباد میں ایک سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے لمس کے وائس چانسلر ڈاکٹر بیکھا رام دیورا جانی نے کہاکہ بلند فشار خون کی پیچیدگیوں پر قابو پانے کے لیے طرز زندگی کو بہتر بنانا ضرور ی ہے دنیا میں اس وقت 1,8بلین افراد بلند فشار خون کے مرض سے دوچار ہیں ،ان میں پچاس فیصد کو اس مرض سے آگاہی ہی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلند فشار خون کی وجہ سے انسا ن مختلف امراض سے دوچار ہو سکتا ہے جس میں بینائی کا ختم ہو جانا ، فالج ، دل کا دورہ اور گردوں کے فیل ہو نے کے علاوہ قوما میں چلے جانا بھی ہو سکتا ہے جو جان لیوا ثابت ہو تا ہے اس لیے اس مرض کی سنگینی کا احساس کرتے ہو ئے بہتر معالج سے رجوع کرنا چاہیئے ، اس موقع پر ڈاکٹر فصیح ہاشمی او ر ڈاکٹر عبدالغفار میمن نے بھی اظہار خیا ل کیا۔

متعلقہ عنوان :