ضلع جہلم میں عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے چھ رمضان بازار لگائے جارہے ہیں، شیخ شکیل احمد

تمام انتظامات مکمل ہو چکے ،عوام کو مارکیٹ کے نرخوں سے کم قیمت پر تمام اشیاء خوردنی فراہم ہوںگی ،چیرمین مارکیٹ کمیٹی

منگل 15 مئی 2018 21:58

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) ضلع جہلم میں عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے چھ رمضان بازار لگائے جارہے ہیں جن کے ضمن میں تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں جبکہ عوام کو مارکیٹ کے نرخوں سے کم قیمت پر تمام اشیاء خوردنی فراہم ہوںگی ان خیالات کااظہار چیئرمین مارکیٹ کمیٹی شیخ شکیل احمد نے میجر اکرم شہید پارک اور مشین محلہ میں لگائے گئے رمضان بازاروں کو چیک کرنے کے بعد صحافیوں سے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک رمضان بازار دینہ،سوہاوہ،کھیوڑہ اور پنڈدادنخان جبکہ دو رمضان بازار جہلم میں لگائے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دینہ اور سوہاوہ میں دونوں رمضان بازار آج سے اپنا کام شروع کر دیا ہے جس کو میں نے تفصیلی چیک کیا ہے کہ اس میں کوئی غیر معیاری اشیاء خوردنی مٹن،بیف،سبزی فروٹ تو نہ ہیں جبکہ ان کو جاری کیے گئے خصوصی نرخنامے بھی چیک کیے ہیں اور اس ضمن میں وہاں خریداروں سے بھی دریافت کیا ہے کہ کوئی زیادہ نرخوں پر سامان تو نہیںفروخت کر رہا تو لوگوں نے بتایا کہ خادم اعلیٰ پنجاب کا یہ اقدام بہت اچھا ہے اور ہمیں معیاری اور کم نرخوں پر تمام اشیاء فراہم ہو رہی ہیں شیخ شکیل احمد نے انہیں کہا کہ اگر آپ کے ساتھ کوئی بھی سبزی اور فروٹ والا تاجر زیادتی کرے تو فوری طور پر رمضان بازار میں بنے کائونٹر پر اس کی شکایت کریں اس کے خلاف سختی سے قانونی کاروائی ہو گی جبکہ چھ رمضان بازاروں میں مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے ویلفیئر شاپس لگائی گئی ہیں جن پر رمضان بازاروں سے بھی کم نرخوں پر اشیاء خوردنی دستیاب ہوںگی انہوں نے بتایاکہ حکومت پنجاب کی اس حکمت عملی کے تحت رمضان بازار اور فیئر پرائس شاپ میں مقابلے کا رجحان ہوگا اس سے نہ صرف لوگوں کو اشیائے خوردنی معیاری بلکہ کم نرخوں پر دستیاب ہوںگی انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنرجہلم نے 22پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تعینات کیے ہیں جو تمام اوپن مارکیٹوں میں مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے دی گئی منظور شدہ نرخوں کو چیک کر کے عوام کی بہتری کیلئے ان کی معاونت کریںگے انہوں نے بتایا کہ ہماری ذمہ داری میں شامل ہے کہ ہم اس مقدس ماہ میں مذہبی جذبہ کے تحت گراںفروشی کرنے کی بجائے اپنی ذمہ داری کا ثبوت دے کر لوگوں کی دعائیں حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :