ماہ رمضان برداشت ، ایثار اور احساس کا سبق دیتا ہے ، ندیم شیخ

روزہ محض بھوکا پیاسا رہنے کا نام نہیں بلکہ عبادت الہی کے ساتھ ساتھ دوسروں کا احساس کرنے کا نام ہے،صدر مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی

منگل 15 مئی 2018 21:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی کے صدر ندیم شیخ نے کہا ہے کہ ماہ رمضان برداشت ، ایثار اور احساس کا سبق دیتا ہے ، روزہ محض بھوکا پیاسا رہنے کا نام نہیں بلکہ عبادت الہی کے ساتھ ساتھ دوسروں کا احساس کرنے کا نام ہے ۔ ماہ صیام کا حقیقی فلسفہ یہی ہے کہ معاشرے میں رہنے والے دوسرے افراد کی ضروریات کا بھی خیال رکھا جائے اور انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شریک کیا جائے غرباء اور مساکین کا خصو صی خیال رکھا جائے ۔

حقوق الہی کے ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی بھی اشد ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

پورے سال میں ایک ماہ بھوکا اور پیاسا رہنے کا مقصد یہی ہے کہ پورا سال دوسروں کا احساس کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار ندیم شیخ نے استقبال رمضان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ندیم شیخ نے کہا کہ رمضان المبارک ہماری زندگیوں کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے اور ہم سب کو کوشش کرنی چایئے کہ رمضان المبارک کے فلسفے کو سمجھ سکیں اور اس پر عمل کر سکیں ۔ رمضان المبارک اپنی تمام تر برکتوں کے ساتھ ہمارے پاس آرہا ہے اوریہ ہم پر اپنے رب کا خاص فضل و کرم ہے کہ اس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں یہ موقع دیا کہ ہم رمضان المبارک کی برکتوں سے فیض یاب ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :