جنرل جوزف کاآرمی بحفاظت نکلناتعجب خیزہے،مولاناحافظ حمداللہ

منگل 15 مئی 2018 22:24

ٍکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی مجلس عاملہ کیاراکین اور جمعیت علمااسلام سے وابستہ کونسلروں کامشترکہ اجلاس زیرصدارت ضلعی امیرمولاناحافظ حمداللہ منعقدہوا اجلاس میں ضلعی جنرل سکریٹری حاجی سازالدین سمیت اکثریت ضلعی اراکین نے شرکت کی اجلاس صوبائی دفترجناح روڈمیں منعقدہوا مفتی رحمت اللہ کے تلاوت سے شروع ہونیوالے اجلاس میں جماعتی امورزیرغوارآئے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناحافظ حمداللہ نے کہاکہ جنرل جوزف کا بحفاظت نکلناتعجب خیزہے انہوں نے فلسطین میں اسرائیل غاصب فوج کی طرف سے ایک دن میں پچاس مسلمانوں کی ہلاکتوں پر گہرادکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس موقع پر مسلمانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پرمسلمان عالم متحدہوکرفلسطینی مسلمانوں کی تحفظ کیلئے اقدام اٹھائے انہوں نے کہاکہ مسلمان منتشرہونے کی بناپر آج پوری دنیامیں بے دست وپاہیں انہوں نے کہاکہ عالم اسلام کی اتحاد کی ضرورت ہے جب اسلامی دنیاایک وحدت کامظاہرہ کریگی تو کفری قوتوں کی تمام سازشیں اورمظالم دم توڑ جائیں گیانہوں نے کہاکہ جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ اپنے ایک کمزوراورچھوٹے کارکن کی دفاع بھی ایسی جذبے سے کریگی ۔