کوئٹہ،پشتون ایس ایف کے بنیاد شہداء کے کون سے رکھی گئی،حق نوازخٹک

شہداء کی امانت ہے اسے کسی صورت زنگ آلود نہیں ہونے دینگے،مرکزی چیئرمین پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن

منگل 15 مئی 2018 22:24

ٍکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین حق نوازخٹک نے کہا ہے کہ پشون ایس ایف کے بنیاد شہداء کے کون سے رکھی گئی اور یہ شہداء کی امانت ہے اسے کسی صورت زنگ آلود نہیں ہونے دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہدء کچلاک شہید قاسم خان شہید، شہید محبت خان کے قبر پر پھول اور چادر بچھانے اور بیوٹمز میں پشتون ایس ایف کے اراکین سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ، صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سنگین خان مہترزئی، صوبہ سندھ کے صدر آصف خان یوسفزئی، شا ہد خان، ناصر میانی، محمود لونی، وقار خان، امان خان اور دیگر بھی موجود تھے مرکزی چیئرمین حق نواز خٹک نے کہا کہ پشتون ایس ایف کے ساتھیوں پر دو چند ذمہ داریاں عائد ہو تی ہے ایک طرف وہ علم وہنر کے حصول کیلئے تعلیمی اداروں میں طلباء کے حقوق کیلئے سر گرم عمل رہتے ہیں تو دوسری جانب انہیں پشتون قومی تحریک میں جوان بازو کی حیثیت سے ہر اول دستے کا کردار ادا کرنا ہے انہوں نے ساتھیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی تنظیمی ربط کو فعال بنا تے ہوئے ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کر نے کیلئے اپنے آپ کو تیار رکھیں اور پارٹی کیساتھ شانہ بشانہ جدوجہد تیز کردیں۔

متعلقہ عنوان :