شہبازشریف کی آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جیت پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

کامیابی کا تعلق محنت اور صرف محنت میں چھپا ہوا ہے، آج کی کامیابی کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے : وزیراعلیٰ پنجاب

منگل مئی 22:53

شہبازشریف کی آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جیت پر پاکستانی کرکٹ ٹیم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جیت پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباددی ہے - وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے ڈبلن ٹیسٹ میں فتح سمیٹی ہی-میں تمام کھلاڑیوں کو جیت پر مبارکباد دیتا ہوں- انہوں نے کہا کہ کامیابی کا تعلق محنت اور صرف محنت میں چھپا ہوا ہے اور آج کی کامیابی کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے ۔