ہیڈماسٹر چوہدری بشارت کی ریٹائرمنٹ پر شاندار تقریب کا اہتمام مقررین نے تعلیمی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا

ڈپٹی ڈی او رانا جاوید، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر قاضی خرم شہزاد سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

منگل 15 مئی 2018 23:42

گوجرخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کینالہ بحرانہ گوجرخان کے ہیڈماسٹر چوہدری بشارت حسین کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں شاندار الوداعی استقبالیہ دیا گای اس موقع پر مقررین نے تعلیمی معیار کو وسعت دینے کیلئے ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈپٹی ڈی او رانا جاوید، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرقاضی خرم شہزاد، یونین کونسل ٹرالی کے چیئرمین شیخ طاہر اشفاق ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ملک سلطان ، علاقہ معززین، استاتذہ کرام اور شعبہ تعلیم کے آفسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :