ملاکنڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلع بھر میں ڈرگ ایکٹ 2017 کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

منگل 15 مئی 2018 23:43

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) ملاکنڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلع بھر میں ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جبکہ فارماسسٹ یونین نے ہڑتال میں حصہ نہیں لیا، ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ انتظامیہ نے ہڑتال کے پیش نظر مریضوں کو ضروری ادویات فراہمی کا انتظام کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی کیمسٹ ایسوسی ایشن کی کال پر ضلع ملاکنڈ کے چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میںکمیسٹوں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا جبکہ دوسری جانب فارماسسٹ یونین ملاکنڈ کے صدر ڈاکٹر عبدالحمید نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کرکے فارماسسٹوںکو دکانیں کھلے رکھنے کی ہدایات کی ج سکے پیش نظر تھانہ ، درگئی، بٹ خیلہ اور اماندرہ میں فارماسسٹ کی دکانیں کھلی رہی ، ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کے ایم ایس ڈاکٹر وحید گل نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ انہوںنے ہڑتال کے پیش نظر ایمرجنسی سمیت اوپی ڈی آنے والے مریضوں کے لئے ضروری ادویات کی مفت فراہمی کا انتظام کیا گیا جس کی بدولت مریضوں کو مشکلات سے نجات مل گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کمیسٹ ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر خیر الرحمان نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں مکمل شٹرڈاؤن رہی ایمرجنسی کے لئے انہوںنے ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ کے سامنے ایک سٹور کو کھول دیا تھا انہوںنے کہا کہ ڈرگ ایکٹ کے خلاف ان کا احتجاج جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :