چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ نے صوبہ بھر کے 15 جوڈیشل افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیے

منگل 15 مئی 2018 23:47

بالاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ نے ہزارہ ڈویژن سمیت صوبہ بھر سے فوری طورپر عوامی مفادمیں 15 جوڈیشل افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقسول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ پشاورآفتاب جاویدکی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ بالاکوٹ، سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کوہستان (داسو) محمد اسحاق کی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ مانسہرہ،سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ شانگلہ (چیکسر)فرمان علی کی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ ابیٹ آباد،سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ مانسہرہ محمد وحید ولی کی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کوہستان (داسو)، سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ مانسہرہ (بالاکوٹ)محمد عادل مثال کی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ پشاوراورسول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ ایبٹ آباد شاہ خالد کی بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ شانگلہ (چیکسر) تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :