کاشتکار جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں سے ہوشیاررہیں، محکمہ زراعت

بدھ 16 مئی 2018 10:50

قصور۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں، کسانوں، زمینداروں کو زرعی زہروں کی خریداری میں انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار نقالوں ‘جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں سے ہوشیاررہیں اورزرعی ادویات وزہریں خریدتے وقت متعلقہ ڈیلر کے پاس محکمہ زراعت کا رجسٹریشن لائسنس ضرو ر چیک کرلیں نیز ایسی زرعی ادویات کی خریدیقینی بنائی جائے جن پر سیل نصب ہواور ان کی پیکنگ میں بھی کسی قسم کے کوئی شبہات نہ ہوں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت قصورکے ترجمان نے کہا کہ کاشتکار زرعی ادویات اور زہریں خریدتے وقت متعلقہ پیسٹی سائیڈ ڈیلر سے رسیدضرور حاصل کریں تاکہ اگر زرعی ادویات اور زہریں جعلی یاغیرمعیاری وناقص ہوں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔