تاجر الائنس ،سی آر پی سی اور پاسپیڈاکی ڈسٹرکٹ سنٹرل پولیس کے ہمراہ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی ریلی نکالی گئی

بدھ 16 مئی 2018 18:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) کراچی تاجر الائنس ،سی آرپی سی اورپاسپیڈا کی جانب سے ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا ،اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سنٹرل کے سینئرسپریڈنٹ آف پولیس سید زوالفقار حسین شاہ کے ہمراہ شکیل بیگ چیئرمین سی آرپی سی ،عرفان اللہ صدر پاسپیڈا اور کراچی تاجر الائنس کے رہنماایم خورشید عالم ،سعید احمد سعید ،عامرضیاء سمیت ٹریفک پولیس کے اہلکاروں اور نجی کالجز کے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،جبکہ ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے عوام میں پمفلٹس تقسیم کیئے ،اس موقع پرطالب علموںکی جانب سے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر ٹریفک پولیس سے متعلق شعور ی کلمات درج تھے ،ایس ایس پی سید زوالفقار حسین شاہ نے شکیل بیگ،عرفان اللہ اور تاجرالائنس کے رہنما ئوں کے ہمراہ کم عمر ڈرائیورز اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں سے اپیل کی کہ وہ دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں ان کا کہنا تھا کہ گھر پر آپ کا کوئی انتظار کررہاہے ،ایس ایس پی سید زوالفقار حسین شاہ کاکہنا تھا کہ شہری ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی حاصل کرکے ان پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دیگررہنمائوں نے ریلی کے شرکاء سے مختلف شاہرائوں پر خطاب کیا جن کا کہنا تھا کہ ہم شہر قائد کے عوام کو معاشرے کا مفید اور مہذب شہری بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے ،انہوںنے کہاکہ ٹریفک کے مسائل میں خود بہ خود کمی نہیں آتی بلکہ اس کے لیے شہریوں کو بھی ٹریفک پولیس کا ساتھ دینا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :