صدر مملکت ممنون حسین کی افتخار علی ملک کو سارک چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
آپ کا اس اہم منصب پر فائز ہونا نہ صرف ملک کے لئے اعزاز بلکہ یہ علاقائی خوشحالی، امن، استحکام اور خطے میں تجارت کے فروغ کے لئے ان کی گرانقدر خدمات کا اعتراف ہے، صدر ممنون حسین
بدھ 16 مئی 2018 19:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خطے کی ترقی اور استحکام کے لئے اس آٹھ رکنی فورم کو زیادہ سے زیادہ فعال بنانے اور رکن ممالک کے درمیان زمینی، بحری اور فضائی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ان مقاصد کی مکمل طور پر حمایت کرتا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ خطہ کے ممالک کے درمیان مواصلاتی رابطے علاقے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بنیاد فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سارک کے رکن ممالک کے درمیان اختلافات کو حل کرنے کے لئے مزید قربت سے کام کرنے اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ سینیئر نائب صدر سارک چیمبر افتخار علی ملک نے مبارکباد کے پیغام پر صدر ممنون حسین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج پیش کرنے کے لئے اپنی بھر پور کوششیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لئے اعزاز ہے کہ انہیں اس اہم پلیٹ فارم پر پاکستان کے مفادات کیلئے کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ انہوں نے آٹھوں ممبر ممالک کے تمام متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ خطے میںکے لوگوں کا مستقبل باہم منسلک ہے اور ہم صرف باہمی تعاون کے ذریعہ ہی غربت، بے روزگاری، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر عوامی مسائل کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ افتخار ملک نے سارک چمبر کے لئے تمام ممکنہ وسائل کے ساتھ تعاون اور مدد فراہم کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سارک چیمبر ایک خوشحال اور مربوط جنوبی ایشیا کے لئے مضبوط تجارتی اور معاشی تعلقات کی حمایت کرتا ہے اور سارک چیمبر نے شروع دن سے جنوبی ایشیا میں معاشی اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.