حکومت پنجاب نے رمضان بازاروں میں آٹے پر سبسڈی کے پیکج کا اعلان کردیا

رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 250 روپے اور 20کلو آٹے کا تھیلا 500 روپے میں دستیاب ہوگا‘ سبسڈائز آٹا صوبے بھر میں یوٹیلٹی سٹورز پر بھی دستیاب ہوگا

بدھ 16 مئی 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے رمضان بازاروں میں آٹے پر سبسڈی کے پیکج کا اعلان کردیا‘ رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 250 روپے اور 20کلو آٹے کا تھیلا 500 روپے میں دستیاب ہوگا‘ سبسڈائز آٹا صوبے بھر میں یوٹیلٹی سٹورز پر بھی دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان بازاروں میں آٹے پر سبسڈی کے پیکج کا اعلان کیا گیا۔ رمضان بازاروں میں دس کلو آٹے کا تھیلا 250 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 500 روپے میں دستیاب ہوگا۔ آٹے کی فراہمی کیلئے ضلعی سطح پر خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ سبسڈائز آٹے کی اوپن مارکیٹ میں فروخت پر کارروائی ہوگی۔ سبسڈائز آٹا صوبے بھر میں یوٹیلٹی سٹورز پر بھی دستیاب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :