رہنما پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ حیدرآباد محترمہ عشرت مغل کی تصاویر فوٹو شاپ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

بدھ 16 مئی 2018 21:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) رہنما پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ حیدرآباد محترمہ عشرت مغل کی تصاویر فوٹو شاپ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا ملزم عدنان شیخ ایف آئی اے کے شکنجے میں ۔ تفصیلات کے مطابق ملزم عدنان شیخ نے پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ حیدرآباد کی رہنما محترمہ عشرت مغل کی تصاویر ک فوٹو شاپ کر کے سوشل میڈیا پر مختلف آئی ڈیز سے وائرل کی تھیں اور اس کے علاوہ دو مختلف آئی ڈیز سے وائرل کی تھیں اور اس کے علاوہ دو مختلف نمبروں سے ان کے گھر کے افراد کو بھی واٹس ایپ کی تھیں ۔

(جاری ہے)

جن نمبروں سے واٹس ایپ کی تھیں ایک نمبر ملزم سکندر علی کا تھا اور دوسرا عائشہ کا ۔ عدنان شیخ کے ساتھ سکندر علی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے اور عائشہ کو جب ان ملزمان کی گرفتاری کا پتہ لگا تو وہ خود رضا کارانہ طور پر ایف آئی اے کے پاس پہنچ کر اپنا بیان دیا کہ ملزم عدنان نے انہیں بلیک میل کر کے یہ تصاویر واٹس ایپ کرائیں ۔ اس حرکت کی جو وجہ بتائی جا رہی ہے وہ یہ ہے کہ عشرت مغل کی پیپلزپارٹی میں بڑھتی ہوئی مقبولیت اور مستقبل قریب میں پارٹی کا کوئی عہدہ جو کچھ لوگوں کو شاید پسند نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ حرکت کرائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :