افغانستان نے سی پیک میں شمولیت کا اعلان، چین کا خیر مقدم

افغانی سفیر عمر زاخیل وال نے سی پیک کو خطے کی ترقی کا ضامن قرار دیتے ہوئے اس میں شمولیت کا اعلان کیا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 16 مئی 2018 19:10

افغانستان نے سی پیک میں شمولیت کا اعلان، چین کا خیر مقدم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) افغانستان نے اقتصادی راہداری نے میں شمولیت کا اعلان کردیا جس کا چین نے خیر مقدم کیا ہے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وفاقی دارلحکومت کے ایک نجی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں افغانی سفیر عمر زاخیل وال نے سی پیک کو خطے کی ترقی کا ضامن قرار دیتے ہوئے اس میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جس پر پاکستان میںچینی سفیر ژاؤجنگ نے افغانستان کو سی پیک کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہا اور خیر مقدم کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان اور چین ہمسایہ ممالک ہیں اور سی پیک سے تینوں ملکوں کے درمیان خوشحالی سمیت بہترین تعلقات قائم ہونگے اقتصادی تعاون سے افغانستان میں پائیدار امن ہوگا اور افغانستان میں قیام عمل کا واحد راستہ مفاہمتی عمل ہے۔

(جاری ہے)

یا درہے کہ گزشتہ سال چین میں منعقدہ ایک سہہ فریقی اجلاس میں چین کی جانب سے افغانستان کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے پاکستان، افغانستان اور چین پر مشتمل پہلی سہ فریقی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چین کے وزیر خارجہ وینگ یی نے کہا تھا کہ اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی ہو گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ افغان عوام کی زندگی بہتر کرنے کے لیے وہاں فوری ترقی کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ وہ اس راہداری منصوبے کا حصہ بن جائے گا۔