ماہ رمضان عظمتوں و رفعتوں والا مہینہ ہے، مولانا عبدالحبیب عطاری کا اجتماع سے بیان

بدھ 16 مئی 2018 22:25

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا عبدالحبیب عطاری نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کی شان عظمت بہت بلند ہے ،اس میں اللہ کریم کی رحمت اپنے عروج پر ہوتی ہے ،یوں تو رب کریم کے ہم پر بے شمار احسانات ہیں ،سال کے بارہ مہینے اس کی عطائوںاور نوازشوں کے دروازے ہم گنہگاروں کیلئے دن رت کھلے رہتے ہیں ،مگر ماہ رمضان رب کریم کی و عظیم نعمت ہے ،جس پر ہم اس کا جس قدر شکر بجالائیں وہ کم ہے ،اس ماہ کی ابتدا سے انتہا تک مغفرت ورضوان کے پروانے تقسیم ہوتے ہیں ،یہی وہ عظمتوں اور رفعتوں والا مہینہ ہے جس میں رب کریم نے امت محمدیہ کو خصوصی انعامات عطا فرمائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے کلثوم مسجد شاہ فیصل کالونی میں اجتما ع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی پہلی رات اللہ عزوجل امت محمدیہ پر نظر رحمت فرماتا ہے اور جس کی طرف اللہ پاک نظر رحمت فرمائے اسے کبھی بھی عذاب نہ دے گا،شام کے وقت روزہ داروں کے منہ کی بو جو بھوک کی وجہ سے ہوتی ہے اللہ پاک کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ بہتر ہے،فرشتے ہر رات اور ہر دن امت محمدیہ کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں ،ماہ رمضان کی آخری رات آتی ہے تو اللہ پاک سب کی مغفرت فرمادیتا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے کہ مسلمان ماہ رجب سے ہی اس کی تیاری شروع کردیتے اور عبادت وریاضت کرکے رب کریم کو راضی کرنے کا سامان کرتے ،مگر آہ مسلمانوں کی بھاری اکثریت دیگر مہینوں کی طرح اس مہینے کو بھی غفلتوں میں گزار دیتی ہے ،ہمیں چاہئے کہ رمضان المبارک کے مقدس لمحات کو فضولیات وخرافات میں برباد ہونے سے بچائیں کیونکہ زندگی بے حد مختصر ہے اس کو غنیمت جانئے ،تلاوت قرآن اور ذکر ودرود میں ووقت گزارنے کی کوشش کریں ۔

متعلقہ عنوان :