پختونوں کے حقوق کے حصول اور حقیقی تشخص کی بحالی ہماری اولین ترجیحات،اس کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی،سکندر حیات شیرپائو
بدھ 16 مئی 2018 22:28
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انھوں حلقہPK-59کے پارٹی کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سکندر شیرپائو نے بے روزگاری،مہنگائی،توانائی بحران اور خراب طرز حکمرانی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو اپنے ایجنڈے سے خارج کرکے اکیلا چھوڑ دیا ہے تاہم اس نازک صورتحال میں قومی وطن پارٹی عوام کے شانہ بشانہ بحرانوں پر قابو پانے سمیت امن کے قیام اور ترقی و خوشحالی کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ حکمران الیکشن وعدوں کو عملی جامعہ پہنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور حکومت کی بے رخی کی وجہ سے عوام ان سے متنفر ہو چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی آنے والے انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرکے عوام کو بھرپور ریلیف دینے سمیت ان کی مایوسی کے خاتمے کو یقینی بنائے گی۔انھوں نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتوںنے اقتدار میں آنے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے اور امن،ترقی اور خوشحالی کے حصول کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے عوام کا حکمران جماعتوں سے اعتماد اٹھ چکاہے اور وہ ان سے متنفر ہو چکے ہیں۔انھوں نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور نااہلی کی وجہ سے آسمان سے باتیں کرتی ہوئی مہنگائی ،ظالمانہ لوڈشیڈنگ بدامنی اور بے روزگاری و پسماندگی جیسے بحرانوں نے غریب آدمی کا جینا دوبھر کردیا ہے اور وہ بے یقینی کا شکار ہے۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن 2013میں تبدیلی اور اچھی حکمرانی قائم کرنے کے دعوے کئے لیکن صوبہ میں جاری بد انتظامی،پسماندگی اور عوامی مسائل و مشکلات ان وعدوں کی نفی کرتی ہے اوران کی غلط پالیسیوں کی بدولت پختونوں کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر جائز مقام اورتشخص نہیں ملاجس کی وجہ سے وہ کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیںجبکہ پختونوں نے ہمیشہ ملک کے تحفظ ،ترقی،بقا اور خوشحالی کیلئے بڑی قربانیاں دیں ہیں اور ہر آڑے وقت میں اپنا موثر کردار ادا کیا ہے ۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے رہنماء الحاج ہاشم خان،ارشد خان عمرزئی ایم پی اے،عارف پراچہ اور طارق خان کلاڈھیر بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.