لاہور کے شہریوں کے لیے شاندار خوشخبری

اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خود سفر کیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 16 مئی 2018 19:49

لاہور کے شہریوں کے لیے شاندار خوشخبری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) لاہور کے شہریوں کے لیے شاندار خوشخبری سنآ گئی اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خود سفر کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے لاہور میں اورنج ٹرین کی آزمائشی سروس کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چینی قونصلیٹ بھی موجود تھے۔

اورنج لائن کی آزمائشی سروس اسلام پارک سے لکشمی چوک تک ہو گی۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج خوشی کے اس موقع پر میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انکا کہنا تھا کہ اس ٹرین کے افتتا ح سے عام آدمی کو فائدہ ہو گا ۔اس موقع پر انہوں نے تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریکِ انصاف کی وجہ سے اورنج لائن منصوبے میں 22 ماہ کی تاخیر ہوئی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی نے اس منصوبے کیخلاف سٹے آرڈر لے کر عوام دشمنی کا مظاہرہ کیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ چند روز میں ٹھوکر نیاز بیگ سے چوک یتیم خانہ تک ٹرین چلے گی۔اب عوام کو بسوں میں دھکے کھانا نہیں پڑیں گے کیونکہ جلد ہی میں اور آپ اورنج لائن ٹری پر سفر کریں گے۔اس موقع پر پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کی افتتاحی تقریب پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے بتایاگیا ہے کہ ڈیرہ گجراں سے لکشمی چوک تک اورنج لائن ٹرین کے افتتاحی روٹ پر تین سو سے زائد پولیس اہلکار سیکورٹی کیلئے تعینات کئے گئے تھے۔

اس موقع پر مخالفین نے اورنج لائن ٹرین کے نامکمل منصوبے کا افتتاح کرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نامکمل میگا پراجیکٹ اورنج لائن ٹرین کا افتتاح قوم سے مذاق ہے ۔