مجلس عمل کے تحت امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی اور اسرائیلی درندگی کے خلاف کل یوم احتجاج منا یا جائے گا

بدھ 16 مئی 2018 23:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) متحد ہ مجلس عمل کے تحت بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی ، اسرائیلی فوج کی حالیہ درندگی میں 60سے زائد فلسطینی مسلمانوں کی شہادت اور ڈھائی ہزار مسلمانوں کے زخمی ہونے کے خلاف جمعہ 18مئی کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کراچی میں مرکزی مظاہرہ بعد نماز جمعہ ڈیڑھ بجے جامع مسجد بنوری ٹاؤن کے باہر ہوگا ۔ مظاہرے سے مجلس عمل کراچی کے صدر حافظ نعیم الرحمن و دیگر رہنما خطاب کریں گے ۔ علاوہ ازیں یوم احتجاج کے دوران شہر بھر میں مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ، جن سے مجلس عمل میں شامل مختلف جماعتوں کے مقامی رہنما اور قائدین خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :