شیخوپورہ پولیس کی کارروائی ، پانچ گینگ کے سرغنہ 16ساتھیوںسمیت گرفتار

بدھ 16 مئی 2018 23:30

شیخوپورہ۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خان ورک کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف چلائے جانے والی مہم کے دوران بھکھی پولیس نے گمنام جگہوں پر ناکے لگا کر علاقے میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے ندیم عرف دیمی گینگ ، منظور عرف جوری گینگ ، ضیاء الرحمن ضدی گینگ ، صدیق عرف صدیقو ، کاشف عرف کاشی کے 16ارکان کو سرغنوں سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 12پسٹل، ہزاروں گولیاں ، 7موٹر سائیکلیں ، قیمتی موبائل اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کر لی اور ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے بڑی بڑی واردتوں کا انکشاف بھی کیا ہے، یہ بات اے ایس پی صدر ڈاکٹر عبدالخالق نے ایس ایچ او بھکھی ذوالفقار احمد وریا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی کہ گرفتار ہونے والوں میں ندیم عرف دیمی گینگ ، منظور عرف جوری گینگ ، ضیاء الرحمن ضدی گینگ ، صدیق عرف صدیقو ، کاشف عرف کاشی کے 16ارکان یونس ، خالد ، پپی ، شہادت ، ابو سعید ، ندیم اشرف ، شاہ زیب ، اسامہ ابراہیم شامل ہیں، ملزمان نے فیصل آباد روڈ کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے ذریعے دہشت پھیلا رکھی تھی جس پر ایس ایچ او بھکھی ذوالفقار احمد وریا اور ان کی ٹیم کو ان خطرناک ڈکیت گینگز کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا، جنہوں نے گم نام جگہوں پر ناکے لگا اور مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر ملزمان کو گرفتار کیا، علاقے کے لوگوں نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتار ی پر پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے ڈی پی او سرفراز خان ورک نے چھاپہ مار ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :