شہید کرنل شجاع خانزادہ کے چھچھ کے لیئے خواب پورے کر کے عوام کے سامنے سرخرو ہوں‘ صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ
جمعرات 17 مئی 2018 00:10
(جاری ہے)
اس موقع پر چیئرمینز،وائس چیئرمینز ،کونسلرز کے علاوہ نزاکت خان ، نزاکت حسین ،الیاس خا ن،حاجی احسان خان ، ڈاکٹر زعفران ،ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بہادر شیر،سعید الرحمان کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ موجود تھے۔ جلسے کا اہتمام ملک انصار، الیاس قریشی اور دیگر نے کیا تھا جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ شہید کرنل شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد چھچھ کے عوام نے میرا جو ساتھ دیا اسے زندگی بھر فراموش نہیں کر سکتا یہی وجہ ہے کہ شہید کرنل شجاع خانزادہ نے چھچھ کی ترقی کے جو خواب دیکھے تھے انکو پورا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہوں 2018کا الیکشن میرا نہیں بلکہ چھچھ کے عوام کا الیکشن ہوگا مجھے پورا یقین ہے کہ اہلیان چھچھ اس ترقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے شیخ آفتاب احمد اور مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر ایک بار پھر چھچھ میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد ہی چھچھ کے عوام کے مسائل حل کرنا ہے جس کیلئے دن رات کوشاں ہوں آج جس طرح اہلیان چھچھ نے مجھ سے محبت کا اظہار کیا اس سے حوصلے بلند ہوئے ہیں ہم نے پہلے کسی کو مایوس کیا نہ آئندہ کریں گے جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ ان پانچ سالوں کے دوران ملک بھر مین جو ترقی ہوئی اس کا کریڈٹ میاں برادران کو جاتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.