چین اور امریکا کے کاروباری اداروں کے سربراہان اور سابق اعلی عہد یداروں کے 10ویں مذاکرات اختتتام پذیر

جمعرات 17 مئی 2018 10:10

․ بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) چین اور امریکا کے کاروباری اداروں کے سربراہان اور سابق اعلی عہد یداروں کے 10ویں مذاکرات بیجنگ میں اختتام پذیر ہوگئے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق فریقین نے چین اور امریکاکے اقتصادی و تجارتی تعلقات کے حوالے سے کھلے ماحول میں تبادلہ خیال کیا۔چین کے مندوب نے کہا کہ دونوں ملکوں کے اقتصادی و تجارتی مسلے پر بات چیت اور مشاورت ہی مسلے سے نمٹنے کا واحد ذریعہ ہے۔

زیرو سم گیم ، سرد جنگ کی سوچ اور یک طرفہ تحفظ پسندی بے کار ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین اصلاحات کو گہرائی تک پہنچانے اورکھلے پن کو توسیع دینے کے ذریعے علمی اثاثوں، منڈی کے داخلے اور کاروباری ماحول سمیت دیگر شعبوں کے مسائل کے حل کے لئے کوشش کررہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکا کے مندوب نے کہا کہ امریکہ اور چین کے اقتصادی و تجارتی تعاون سے ہی ایک دوسرے کی کمی کو پورا کیا جاسکے گا۔

ہائی ٹیرف سمیت تجارتی تحفظ پسندی دونوں مماک کے اقتصادی و تجارتی تعلقات کی ترقی کے لئے نقصان دہ ہے۔فریقین کو مثبت اور حقیقی رویہ اختیار کرتے ہوئے موجودہ امریکاچین اقتصادی و تجارتی تعلقات میں موجود مسائل کو اچھی طرح سے حل کرنا چاہیئے۔امریکاکے کاروباری حلقے دونوں ممالک کے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مسلسل آگے بڑھائیں گے اور دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کی مستحکم اور صحت مند ترقی کو فروغ دیں گے۔