سبزیوںکی کاشت کیلئے بہتر نکاس والی میرازمین کا انتخاب کریں،زرعی ماہرین

جمعرات 17 مئی 2018 10:50

قصور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) کاشتکارموسم گرما کی سبزیوں کریلے‘ گھیاکدو‘ چپن کدو‘کالی توری‘ بھنڈی توری‘ بینگن‘ ٹماٹر‘ سبزمرچ‘ شملہ مرچ‘ تر‘ کھیرے وغیرہ کی کاشت کیلئے اچھے نکاس اور نامیاتی مادے والی زرخیزمیرازمین کا انتخاب کریں تاکہ انہیں اچھی فصل حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا کہ موسم گرماکی سبزیوں کی 20سے 35ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے دوران بہترین نشوونما ہوتی ہے۔لہذاا کاشتکار اس ضمن میں خیال رکھیں کے بہتر نشونما کیلئے مناسب موسمی حالات پودوںکو درپیش ہوں۔

متعلقہ عنوان :