کم پانی والے علاقوںمیں باجرے کی کاشت رواں ہفتہ مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات مئی 12:22

فیصل آباد۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے کم پانی والے علاقوںمیں باجرے کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار ماہرین زراعت کی سفارشات کے مطابق بروقت باجرے کی کاشت یقینی بنائیں تاکہ موسم گرما میں جانوروںو پرندوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکے۔ انہوںنے بتایاکہ باجرہ موسم گرما کا ایک اہم چارہ ہے جو پانی کی کمی کو بہتر طور پر برداشت کر لیتاہے اور اس کی فصل کیڑے مکوڑوں کے حملے سے بھی محفوظ رہتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ باجرے کی فصل ہلکی میرا زمین میں کاشت کی جا سکتی ہے تاہم کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ زمین میں 2سے 3مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلانے کے بعد سہاگہ چلا کر زمین کو نرم و بھربھرا کر لیں ۔ انہوںنے بتایاکہ باجرے کی فصل کو عا م طور پر چھٹے کے ذریعے کاشت کیا جا تا ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ نہری علاقوں میں 6کلوگرام فی ایکڑ اور بارانی علاقوں میں 4سے 5کلوگرام فی ایکڑ بیج ڈال کر بہترین فصل حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر باجرے کی اگیتی فصل میں رواں ملاکر کاشت کی جا ئے تو چارے کی پیداوار میںاضافہ کے ساتھ ساتھ اس کی غذائیت کو بھی بہترین بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :