رکن قومی اسمبلی غلام رسول ساہی کا استعفیٰ سپیکر آفس کو موصول ہوگیا

جمعرات مئی 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن غلام رسول ساہی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور ان کا استعفیٰ جمعرات کو سپیکر آفس کو موصول ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

غلام رسول ساہی این اے 75 فیصل آباد سے (ن) لیگ کے رکن تھے جنہوں نے (ن) لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔