کچھ نیا سیکھنے کی جستجو میرے خون میں شامل ہے‘الزامات تراشی اور کیڑے نکالنا مجھے بالکل پسند نہیں ‘عریشمہ مریم

جمعرات مئی 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) ڈھول پلیئر و ماڈل عریشمہ مریم نے کہا ہے کہ کچھ نیا سیکھنے کی جستجو میرے خون میں شامل ہے۔کامیابی حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرنا پڑھتی ہے۔اب تک جوبھی کام کیا ہے دلی طور پر اطمینان محسوس کرتی ہوں۔آگے آنے کیلئے کبھی شاٹ کٹ کا استعمال نہیں کیا۔اپنے سینئرز اوردوستوںسے ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

الزامات تراشی اور کیڑے نکالنا مجھے بلکل پسند نہیں ہے۔ایک انٹرویو میںڈھول پلیئر نے کہا میری کامیابی کا راز بھی یہی ہے کہ ہمیشہ سیکھنے اور آگے بڑھنے کے عمل کو ترجیحی دی ہے جس کی بدولت آج مجھے یہ مقام حاصل ہوا ہے۔۔میرا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ جیو اور جینے دو ،کسی کی زندگی میں مداخلت نہ کرواور کسی کو اپنی زندگی میں مداخلت کی اجازت نہ دو۔

متعلقہ عنوان :